• news

دہشتگردی کے واقعات پر عمران  سے جواب طلب کیا جائے: بختاور بھٹو


 اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بختاور بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا پیغام ری ٹویٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا فرحت اللہ بابر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا  سابق وزیراعظم نے طالبان سے سمجھوتے کا اعتراف کیا تھا۔ طالبان سے مذاکرات سے پارلیمنٹ کو لاعلم رکھا گیا، سزا یافتہ مجرموں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔ انہوں نے لکھا تھا  طالبان پْراسرار طور پر دوبارہ منظم ہوئے اور مخالفین کو نشانہ بنایا، بنوں جیل ٹوٹنا بھی اب تک ایک معمہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن