• news

عالمی منڈی میں تیل کی  قیمتوں میں کمی جاری


سنگا پور (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری ہے جس کی بڑی وجہ امریکی اور یورپی سنٹرل بنک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے امکانات اور چین کی طرف سے کروڈ کی طلب  کی بحالی نہ ہونا ہے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت مارچ میں برینٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 5 سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.85 ڈالر فی بیرل جبکہ اپریل میں سپلائی کے سودے32  سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.18 ڈالر فی بیرل  پر بند ہوئے اسی طرح  یو ایس  ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ  کی  سپلائی33 سینٹ کی کمی کے ساتھ 77.57 ڈالر فی بیرل  پر بند ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن