ڈاکٹروں نے عمران کو سفر سے منع کیا فریکچر کا خدشہ: فرخ حبیب
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو سفر کرنے سے منع کیا۔ معزز عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کر لے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے اگر سفر کیا تو ہڈی فریکچر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی کون فراہم کرے گا؟۔ پی ٹی آئی چیئرمین پہلے ہی سکیورٹی خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ الیکشن کمشن سے متعلق معاملہ ہو تو پتہ ہوتا ہے خلاف ہی آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی پی ٹی آئی میں آنا چاہیں تو دروازے کھلے ہیں۔