• news

ملکی صورتحال‘  پاکستان بار کونسل کا سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ ڈائیلاگ کا فیصلہ


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) پاکستان بار کونسل نے ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ ڈائیلاگ کروانے کا فیصلہ کرلیا جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے ، چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے کہا غداری کے قانون کے استعمال کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔ فواد چوہدری کے ساتھ رکھا جانے والا رویہ بھی درست نہیں سپریم کورٹ میں وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید اور چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے پر یس کانفرنس کی جس میں وائس چیر مین پاکستان بار کونسل نے کہا ملک کی معاشی صورتحال ایسی ہے حالات ہاتھوں سے نکل رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو نیا میثاق جمہوریت کرنا چاہیے، جلد گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کریں گے چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان بار کونسل نے ملکی سیاسی اور معاشی حالات کے مد نظر فیصلہ کیا ہے گرینڈڈائیلاگ ہونا چاہیئے جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ پر بیٹھ جائیں انہوں نے کہا گرینڈ ڈائیلاگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا ہم چند دن میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے مدعو کرینگے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوے چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہر ایک کو آزادی رائے کا حق ہے لیکن آزادی رائے کا مطلب یہ نہیں دوسرے کے کپڑے اتار دیں۔
پاکستان بار کونسل

'

ای پیپر-دی نیشن