• news

وجاہت کیخلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست، ہائیکورٹ نے 20 فروری کو رپورٹ مانگ لی 


 لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چودھری وجاہت حسین کیخلاف درج مقدمہ کے اخراج پر پولیس سے 20 فروری کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔   جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چودھری وجاہت حسین کی درخواست پر سماعت کی  عدالت نے وجاہت حسین کے وکیل  سے استفسار کیا کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی تفتیش بھی گجرات میں درج مقدمہ کے ساتھ کی جا رہی ہے اس پر آپ نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو فریق کیوں نہیں بنایا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسر کو فریق بنایا جائے۔ فاضل بنچ نے عدالت میں کوئی لا افسر موجود نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا اور قرار دیا کہ 150 لا افسر ہیں اور کورٹ میں ایک بھی موجود نہیں ہے۔ چوہدری وجاہت حسین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ غالب مارکیٹ نے 24 جنوری کو ایک متنازعہ آڈیو پر مقدمہ درج کیا۔
وجاہت/ درخواست 

ای پیپر-دی نیشن