• news

سودی نظام میں مہنگائی کا خاتمہ ،نہ معیشت میں بہتری آسکتی ہے:عبد الوحید شاہد روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے تک ملک سے مہنگائی ختم نہیں کی جا سکتی نہ ہی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس ویژن نام کی کوئی چیز نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے سیاسی انتشار کو کم کیا جائے۔ آج جن حالات سے دوچار ہیں یہ سابقہ حکومتوں کی ناکام ترین پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کسی حکومت نے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن