• news

زرداری کیخلاف من گھڑت بے بنیاد جھوٹے الزامات لگانا عمران خان  کا پر انا وطیرہ ہے :بیگم بیلم حسنین 


لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی غیر ذمہ داری کا خمیازہ پہلے ہی پوری قوم بھگت رہی ہے۔ آصف علی زرداری کیخلاف من گھڑت بے بنیا دجھوٹے الزامات لگانا ان کا پر انا وطیرہ ہے۔ عمران نیازی کے بیانات سیاست کو زہر آلود او ملکی استحکام کیلئے انتہائی خطر ناک ہیں عمران خان جب سے سیاست میںآئے ہیں اس وقت سے آج تک اپنے سیاسی مخالفین پر الزام تراشتی اور دشنام طرازی کے علاوہ نہیں کرسکے۔ سیاسی روایات اوراخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست کے بانی عمران خان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن