محکمہ اوقاف : زونل ایڈمنسٹریٹر زکانفرنس،بیرسٹر اظفر علی ناصر کی مہمان خصوصی شرکت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجا ب کے زیر اہتمام زونل ایڈمنسٹریٹر زکانفرنس کا انعقاد ہوا۔جس میں وزیر اوقاف و مذہبی اموربیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سیکرٹری، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف،ڈپٹی سیکرٹری اوقاف،جملہ ڈائریکٹرزاوقاف، زونل ایڈمنسٹریٹرز اوقاف و دیگر آفیسران اوقاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اوقاف و مذہبی امور نے اس توقع کااظہار کیا کہ محکمہ کے افسران اپنے تجربات کی روشنی میں معاملات میں بہتری اوروقف املاک کی فلاح بہبود کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے نگران حکومت کے فرائض اور ذمہ داریوں کی بابت بتاتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کرپشن کا خاتمہ،میرٹ کے فروغ اورعوام کی فلاح و بہبود کا نظریہ رکھتے ہیں۔اگرچہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے مگرحکومت معاملات میں بہتری کی بھی خواہش مند ہے۔ وزیر اوقاف کی درخواست پر شرکاء اجلاس نے شہدا ء پشاور کے ایصال ثواب او زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔