قرآن مجید کی توہین کسی صورت برداشت نہیں،ریلی شرکاء سے اشرف شاہین کا خطاب
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جامع مسجد نور و مدرسہ فیضان رضا چونگی امرسدھو کے زیر اہتمام سویڈن حکومت کی سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف عظمت تحفظ قرآن ریلی نکالی جو فیروز پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت مذہبی شخصیات میاں مجید، محمد اشرف شاہین، محمد سلیم چشتی،ملک اسحاق،حاجی شوکت رحمانی، حاجی عاشق رحمانی، چوہدری محبوب چاند، رب نواز و دیگر نے کی۔ ریلی میں شامل مدرسہ فیضان رضا کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے سماجی و مذہبی رہنما محمد اشرف شاہین نے کہا سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں قرآن مجید کی توہین کسی صورت برداشت نہیں۔ علامہ قاری عاقب نے کہا قرآن کریم کی توہین کرنیوالوں کا تعلق دینا کے کسی خطے سے ہو انکے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں۔