• news

ماسٹر پلان آئندہ 3 دہائیوں کیلئے لاہور کی تعمیر و ترقی کیلئے روڈ میپ مہیا کریگا:عامر خان


 لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامرا حمد خان نے کہا ہے کہ ماسٹر پلان2050 آئندہ 3 دہائیوں کیلئے لاہور ڈویژن کی تعمیر و ترقی کیلئے روڈ میپ مہیا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے پہلوؤں کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔وہ گزشتہ روزلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کے مطالعاتی دورے پر آنے والے32ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران سے گفتگو کر رہے تھے۔وفد کو لینڈ ایکوزیشن، جاری ترقیاتی کاموں اور لاہور ماسٹر پلان پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامراحمدخان نے وفد کے شرکاء کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں بارے بریفنگ دی۔محفوظ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کیو آر کوڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔ شہریوں کی طرف سے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر جلد عمل درآمد کیلئے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔وفد کے شرکاء نے ون ونڈو آپریشنز سیل کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے وفد کے شرکاء کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرزفارقلیط میر، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ صفی اللہ گوندل، چیف انجینئر ون اسرار سعید خان ، چیف انجینئر ٹومظہر حسین ، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن