• news

طاہر حفیظ کا شعری مجموعہ ’’دلِ ویراں پوچھے گا‘‘ شائع ہو گیا


لاہور (کلچرل رپورٹر) شاعر طاہر حفیظ کی شاعری کی کتاب ’’دل ویراں پوچھے گا‘‘ شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ شعری مجموعہ معروف اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل نے علامہ عبدالستار عاصم کی نگرانی میں شائع کیا ہے۔ قلم فائونڈیشن نے کتابوں کو معیاری کاغذ اور مضبوط جلد کے ساتھ شائع کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ عشق و محبت ہر شاعر کا محبوب موضوع ہوتا ہے۔ طاہر حفیظ کی شاعری بھی غم جاناں، غم دوراں، غم روزگار، ہجر و وصال، وطن کی محبت، اپنوں سے دوری جیسے موضوعات پر مبنی ایک دل پذیر تاثر کی شاعری ہے۔ وطن سے گہری محبت طاہر حفیظ کا اثاثہ ہے۔ خود طاہر حفیظ سراپا محبت ہیں، عاجزی، انکساری اور ملنساری کا پیکر یہ شاعر فکر و خیال کی نئی راہیں تلاشنے میں بڑی حد تک کامیاب ٹھہرا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن