فیروزوالہ:ینگ ڈاکٹر شہروز منیر واہگہ نے سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی
فیروزوالہ( نامہ نگار)ینگ ڈاکٹر شہروز منیر واہگہ (ایم بی بی ایس رشیا) نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل افسران سے ملاقات کی اور انہیں امور ذمہ داری کی انجام دہی پوری دیانتداری سے یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔اس حوالے سے کسی طرح کی کوتاہی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔