• news

ڈی سی لاہور کی کھلی کچہری ، موقع پر20 سے زائد درخواستوں کو نمٹایا


 لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو سنا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھلی کچہری میں آج 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے موقع پر فیصلے لیتے ہوئے درخواستوں کو نمٹایا اور متعلقہ افسران کو بھی سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو حل کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 سے 11 بجے تک لگائی جا رہی ہے۔ دیریں اثناء ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر نے زیر نگرانی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں کیں اور 3 آپریشن کر کے 02 کنال 04 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔زمین کی کل مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ پہلے آپریشن میں نذیر گارڈن میں 1 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا اور دوسرے آپریشن میں 4 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا. بٹ کھاٹا میں 01 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا اور زیر تعمیر عمارت اور باؤنڈری والز کو مسمار کروا کر سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن