• news

 پشاور واقعہ دہشت گردی کھلی سفاکیت  بربریت ہے :ڈاکٹر سیمی بخاری 


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے پولیس لائن پشاور میں دہشت گردی کی خوف ناک کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت مذمت کرتے ہیں۔ سوگوار خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار اور اسے انتہائی دردناک قرار دیاہے۔ یہ واقعہ دہشت گردی ہی نہیں بلکہ کھلی سفاکیت اور بربریت ہے اور مسجد میں بے گناہ نمازیوں پر حملہ تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔
 دہشت گردی کا واقعہ میں کسی مسلمان کا عمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلند ی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن