پی ٹی آئی ماضی کا حصہ،بلاول بھٹو وزیراعظم بننے والے ہیں:اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کی بہت سی اہم شخصیات جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ہیں اور آئندہ الیکشن کے نتیجے میں بلاول وزیر اعظم بننے والے ہیں۔ پی ٹی آئی جلد ہی ماضی کا حصہ بننے والی ہے اور اس جماعت میں شامل لوگوں نے رابطے شروع کردئیے ہیں۔ اسمبلی توڑنے جیسی غیر جمہوری اور غیر آئینی سوچ رکھنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان اسمبلی عمران خان کو خیر باد کہنے والے ہیں اور آئندہ الیکشن میں جیالوں کی ملک بھر میں حکومت بننے والی ہے اور پی ٹی آئی کا دور اب ختم ہونے والاہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی کامیاب سفارتکاری سے تمام ہمسایہ ممالک سے مثالی تعلقات قائم کر لیے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔