• news

 (ن) لیگ ملکی ترقی ‘ سلامتی کی ضامن جماعت ہے : طارق ڈوگرi


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کوآئندہ عام انتخابات میں بیساکھیوں کے سہارے کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا،اپنی سیاست کیلئے عمران خان نے نہ صرف نئی نسل کو گمراہ کیا بلکہ اوئے توئے کی سیاست سے ان کا مزاج تباہ کر دیا، (ن) لیگ ملکی ترقی اور سلامتی کی ضامن جماعت ہے اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہم نئے عزم کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے عمل پیرا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن