تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا:خرم شہزاد ورک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر قانون چودھری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی مناز ل طے نہیں کر سکتا، مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے نونہالوں کی بہترین آبیاری ضروری ہے جس کے انتخاب کیلئے تعلیمی اداروں کے معلمین کا اپنے شعبے میں ماہر ہونا ضرروی ہے جس طرح برائٹ مثالی سکول میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ روحانی و جسمانی تربیت ہورہی قابل رشک ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر قانون چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے برائٹ مثالی سیکنڈری سکول کی تقریب انعامات میں خطاب کرتے کیا، اس موقع پر بلال حسین، وقاص گجر، رانا عثمان،مصطفی خان، شفیق بزمی، سیف الرحمن سیفی، رانا خضر حیات،راجہ ریاض احمد،ڈاکٹر فیصل شفیق ، سعید احمد سندھو، رائے الطاف حسین،سید ماجد علی شاہ ، عظمت علی قادری،کاشف سلیم سندھو، تنویر احسن ورک ، رانا شفقت ، خرم شہزاد، الطاف حسین، ظفر اقبال بھٹی بھی موجود تھے۔