• news

قصور : ضلع بھر میں غیر معیاری سرکاری آٹے کی فروخت جاری


قصور (نمائندہ نوائے وقت) ضلع قصور میں سبسڈائز آٹا انتہائی ناقص اور غیر معیاری تقسیم کیا جارہا ہے جس کے وزن کو بڑھانے کیلئے پانی کی مقدار بڑھا دی گئی ہے جس سے تھوڑے دنوں کے بعد آٹا جم جاتا ہے اور اس میں سنڈیاں پیدا ہوجاتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے احسن قدم کو فلور ملز مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ناکام کرنے کی سر توڑ کوششیں کررہے ہیں سول سوسائٹی اراکین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سستے آٹے کے حصول کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ معیار کو بھی چیک کیا جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پستی عوام سکھ کا سانس لے سکے جب اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ افسر سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں مختلف ٹیمیں آٹے کی ترسیل اور کوالٹی کو چیک کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن