• news

ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کی چارج سنبھالنے کے بعد سٹاف کیساتھ تعارفی میٹنگ


لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے چارج سنبھالنے کے بعد دفتری سٹاف کیساتھ تعارفی میٹنگ کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔انوش مسعود نے برانچ انچارجز سے فرداً فرداً ورکنگ امور کے بارے میں دریافت کیا اور سرکاری امور کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا کہ کام ہی میرا ایجنڈا ہے اور سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہو گا۔ تمام امور کی خود نگرانی کروں گی،کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی، شہریوں کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،بلا جھجھک اپنی شکایات کے حل کیلئے میرے دفتر آسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن