• news

 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال  کرنے والا نوجوان گرفتار 


لاہور(نامہ نگار)نولکھا پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔نولکھا پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم حمیس کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 56 ہزار نقدی اور موبائل چھیننے کی جھوٹی کال کی جبکہ ملزم نجی کمپنی کا سیل مین ہے جو رقم خرد برد کرنا چاہتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن