• news

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی ملاقات


 اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی اور فروری میں شروع ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن 8 کے کامیاب انعقاد کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اس سلسلے میں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن