• news

کامران اکمل پی سی بی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ ٹیموں کے انتخاب کیلئے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے سپرد کی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کی سربراہی میں آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 ریجنل اور ڈسٹرکٹ ٹیموںکیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔ نئی تشکیل دی گئی سلیکشن کمیٹی میں سہیل تنویر، عامر نذیر، تیمور خان، جنید خان، فیصل اطہر، قیصر عباس اور ثناء اللہ بلوچ شامل ہیں۔ جبکہ ہر سلیکٹر ریجن / ضلع کے ہیڈ کوچ کیساتھ شیڈول کے مطابق ٹرائلز کا انعقاد کریگا جس کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن