• news

بھارت میں گائے لے جانے کے  شبہ میں مسلمان نوجوان قتل


نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے لیجانے کے شبے میں ایک مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے 22 سالہ وارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ وارث کو بجرنگ دل کے کارکنوں نے قتل کیا۔پولیس نے واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دے کراس کیدو ساتھیوں نفیس اور شوقین کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کیخلاف مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ مارپیٹ سے قبل بنائی گئی ویڈیو میں پولیس اہلکار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں اب تک اس قسم کے حملوں میں درجن بھر افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان حملوں میں ایسا بھی ہوا کہ گائے کا دودھ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والے مسلمانوں کو بھی غلط اطلاعات پر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارت مسلمان قتل

ای پیپر-دی نیشن