• news

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ریلوے کرائے 8 فیصد بڑھا دیئے گئے 


لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ پندرہ فیصد اضافے  کے باعث کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔  پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارہ کے لیے کرایوں کو ریشنلائز کرنا از حد ضروری اور ناگزیر ہو چکا تھا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ پاکستان ریلویز اپنے مسافروں کی قدر کرتا ہے اور کسی بھی غیر ضروری اضافے کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ لیکن انہی کرایوں پر آپریشن سے پاکستان ریلوے پر اگلے پانچ ماہ میں 5.46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کا ادارہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن