• news

عمران دہشت گردوں کے سہولت کار تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتے : مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہو، پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے کبھی مظلوم نہیں بن سکتا۔ عمران کے خطاب پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے این آر او دینے پہ مجبور کیا اسی کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کی آفر کی، تم نے تسلیم کر لیا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذر کرنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب مریم اورنگزیب نے تھانہ مکڑوال میانوالی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا جذبہ اور کارکردگی لائق تحسین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن