• news

قیام امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا احیاء کرنا ہو گا،راغب نعیمی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قیام امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا احیاء کرنا ہو گا، سکیورٹی کے سول اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کے اقدامات کئے جائیں، سیاسی جماعتوں کو سیاسی شبدہ بازیوں کی بجائے سنجیدگی کے ساتھ ملک و قوم کی بقا کی خاطر طویل مدتی سیاسی و معاشی پالیسی بنا کر نافذ کرنا ہو گی۔، پشاور پولیس لائن خودکش دھماکہ پاکستان دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے، حکومت پشاور پولیس لائن سانحے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سزائیں دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیدروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ امن وامان کی بحالی کیلئے حکومت کو قومی تحفظ کی پالیسی 2022-26 پر پوری طرح عملدرآمد کرنا ہو گا، غیر روایتی طریقوں سے دہشت گردوں کا راستہ روکنے کی پیش بندی کرنا ہو گی۔  ضروری مذاکرات سے گریز بھی نہ کیا جائے۔
  عامتہ الناس میں دہشت گردوں اور ان کی اعانت کے خلاف شعور دوبارہ سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ گرتی ہوئی معاشی ابتری کی طرف توجہ کرتے ہوئے ریاستی غیرپیداواری اخراجات کو ازحد قابو میں کرنا ہونگے۔ زری اور ذہنی سرمایہ کے اخراج کو روکنا ہو گا۔ تیزی سے گہری ہوتی مسلکی و مذہبی تقسیم کو روکنے کیلئے مضبوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن