• news

عمران خان  نے خود اپنی ٹانگ پر چھرے مارے، عابد شیر علی 


لاہو(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ عمران نیازی پر باہر سے کسی نے گولی نہیں چلائی، انہوں نے خود اپنی ٹانگ پر چھرے مارے ہیں طلال چوہدری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کا کیا قصور تھا؟گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں طلال چوہدری اور عطاء تارڑ کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کیلیفورنیا کی عدالت نے عمران خان کو جھوٹا کہا،یہاں اسے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، عمران نیازی کو ڈس کوالیفائی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔عابد شیر علی کا مزید کہنا ہے کہ یہ عدالتوں کو ڈائریکشن دیتے تھے، عمران خان کو اسٹے پہ اسٹے، ہمیں سزا پہ سزا، کیسے پاکستان چلے گا؟مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔
، یہ عدالتوں کو ڈائریکشن دیتے تھے۔دوہرے معیار ن لیگ کیلئے کیوں ؟وہی فیصلے وہی عدالتیں ہیں، ناجائز بیٹی کاباپ عمران خان چہیتا بن کر عدالتوں میں بیٹھاہے۔

ای پیپر-دی نیشن