• news

گورنر پنجاب سے پروفیسر نیاز احمد اختر‘ رائے منظور حسین کی ملاقات


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہا¶س لاہور میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر رائے منظور حسین نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو مبارک باد دی اور عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ خاتم النبیینیونیورسٹی صرف ملک نہیں بلکہ پوری دنیا میں نام پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین یونیورسٹی بہت اہم موضوع پر بنائی گئی ہے اس لیے یہ بہت اہم اور بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ یونیورسٹی کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے چانسلر آفس سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ ہمیں تعلیمی شعبے پر نہ صرف بھر پور توجہ دینا ہوگی بلکہ اس کے معیار کو مزید بلند بھی کرنا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن