دہشت گردوں کا دوبارہ سر اٹھانا ملک و قوم کیلئے سود نہیں، رانا مبشر اقبال
کاہنہ (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی و معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ سانحہ پشاوربربریت کی انتہاء ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔دہشت گردایک بارپھرسیاستدانوںکے آپسی اختلافات کافائدہ اٹھاکرپاک سرزمین لہولہوکرنے میں پیش پیش ہیں ۔ پشاورپولیس لائنز کی مسجدمیں خود کش بمبارکاپہنچنا کے پی کے پولیس کی کھلم کھلاناکامی کاثبوت ہے ،پاکستان پہلے ہی بے شمارچیلنجز سے نمٹ رہاہے ایسے میں دہشت گردوںکادوبارہ سراٹھاناکسی بھی طورپرملک وقوم کیلئے سودمندنہیں۔
لہٰذا سکیورٹی ادارے فی الفوراپنی حکمت عملی موثراورنئے سرے سے مرتب کریں ۔