پیر غلام حسین بخاری ایک کامل ولی تھے:عرفان مشہدی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا کہ عظیم روحانی شخصیت پیر سید غلام حسین شاہ بخاری ایک ولی کامل اور شیخ طریقت تھے ۔انہوں اپنے متعلقین مریدین کو ایک سچا عاشق اہل بیت بنایا اور زندگی بھر درس ادب و تعظیم دیا انکی دینی ملی خدمات مدتوں یاد رکھی جائینگی انکی تعلیمات ہر شخص کیلئے مشعل راہ ہے۔پیر سید غلام حسین شاہ نے پورے ملک بلخصوص سندھ میں دین کی تبلیغ کا گرانقدر فریضہ انجام دیا ۔