• news

ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے جنوری میں  25 ارب سے زائد ٹیکس جمع کر کے تاریخ رقم کردی


لاہور (نامہ  نگار ) ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے جنوری میں 25 ارب سے زائد ٹیکس جمع کر کے تاریخ رقم کردی۔ آر ٹی او نے ہدف سے 3 ارب زائد ٹیکس جمع کرلیا۔ گزشتہ سال جنوری میں مجموعی طور پر 16 ارب 71 کروڑ 30 لاکھ روپے کے محصولات جمع کئے گئے ۔ آرٹی او لاہور کا رواں جنوری کا ہدف 22 ارب روپے مقررکیاگیا تھا۔ گزشتہ جنوری کے مقابلے میں 50 فیصد گروتھ کی گئی۔ چیف کمشنر ناصر اقبال نے تاریخی کارکردگی پر افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن