سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے 20 رکنی وفد کی لاہور آمد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے 20 رکنی وفد کی لاہور آمد، وفد کی قیادت شیخ معتصم احمد ابو زنادہ چیئرمین فروٹس اینڈ ویجیٹبل مارکیٹس سعودی عرب کررہے ہیں ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے وفد کو پنجاب کے مختلف اضلاع اور مضافات کا وزٹ کروایا گیاہاں پر وفد کو فروٹس کے باغات زرعی فارمز ڈیری فارمز کا دورہ کرایا گیا چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا وفد کے سربراہ شیخ معتصم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اور ہمارے دورے کا مقصد پاکستان سے فوڈ فروٹس سبزیاں اور گوشت حاصل کرنا ہے اور ہمارے لئے پاکستان اولین ترجیح ہے۔ پاکستانی فروٹس اور سبزیوں کا ذائقہ دنیاکے دیگر ممالک سے منفرد ہے اور عرب عوام اسے پسند کرتے ہیں۔وفد کے رکن اور جدہ کی معروف کاروباری شخصیت سید غسان احمد مرزا نے کہا کہ سعودی عرب کے ویڑن 2030 کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کار مشترکہ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس کے لئے اپنے پاکستان بھائیوں کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ جدہ کے ٹریڈ آفیسر فہد کاشف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب میں سفارتخانہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے سرمایہ کاروں کو ہر سہولت فراہم کریگا۔ سعودی وفد کے سینئر رکن ابو سعد سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار ان کی دریرینہ خواہش ہے وہ 30 سال کے بعد پاکستان آئے ہیں امید ہے پاکستان معاشی بحران سے نکلے گا۔
بلکہ معاشی طاقت بنے گا۔چیئرمین کرون ریذیڈنیشیا چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ زرعی انقلاب کے لئے کسان دوست پالیسیاں متعارف کروائی جائیں اور سعودی عرب سمیت عرب کے دیگر سرمایہ کاروں کو مدعوکیا جائے ۔سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس نے کہا کہ سعودی کے سرمایہ کار پنجاب میں زرعی اور ڈیری فارم بنائیں جس کے لئے مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے کاروباری حضرات تیار ہیں اپنے سعودی بھائیوں کے لئے ہماری خدمات حاضر ہیں ۔