فیروز والہ : نامعلوم شخص کی نعش برآمد
فیروزوالہ (نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے تاہم لواحقین کی تلاش ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی ۔ عمر کا اندازہ50سال لگایا گیا ہے۔