ہائیکورٹ : قومی ایئر لائنز کے پائلٹس کی لائسنس معطلی کیخلاف ڈی جی سول ایوی ایشن سے جواب طلب
لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے انکوائری کے نام پر قومی ائیر لائن کے پائلٹس کی لائسنس معطلی کیخلاف درخواست پرڈی جی سول ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار بلال چغتائی کے وکیل محمد شان گل نے موقف اپنایا کہ استدعا ہے عدالت غیر قانونی طور پر معطل لائسنس کی بحالی کا حکم دے۔