جامعہ اشرفیہ کا پشاور دھماکے کشتی حادثہ پر اظہار افسوس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ قاری ارشد عبید، نائب مہتمم احمد حسن،شیخ الحدیث سیف الرحمن مہند،پروفیسر محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے پشاور مسجد بم دھماکہ اور تانڈہ ڈیم کشتی حادثہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شہید و زخمی ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ، صدمہ اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حادثات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایک طرف پشاور مسجد میں دوران نماز بم دھماکہ میں ایک سو سے زائد افراد کی شہادت اور دوسری طرف تانڈہ ڈیم کشتی حادثہ میں دینی مدرسہ کے 50 سے زائد معصوم طلبہ کی شہادتیں بھی انتہائی دلخراش اور صدمہ کا باعث ہیں ان دونوں واقعات پر پورا ملک سوگوار اور غمزدہ ہے۔