انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنمائوں کا الیاس چنیوٹی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج، نائب امیرعبدالرؤف مکی، مولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ محمد بن سعید،مرکزی ترجمان مولانامجیب الرحمن و دیگر نے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر محمد الیاس چنیوٹی کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ سفیر ختم نبوت حضرت مولانا منظور احمد چنیوٹی کی بڑی صا حبزادی انتہائی متقیہ، پرہیزگاراور نیک سیرت خاتون تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔