پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس گردی حکومتی دہشت گردی ہے، زیبا ناز
لاھور (نیوز رپورٹر ) ق لیگ کی مرکزی رہنما زیبا ناز نے نگران حکومت کی طرف سے چوہدری پرویز الہی پر پولیس گردی کو حکومتی دہشت گردی قرار دیا اور نگرانوں کو مشورہ دیا کہ سیاست دانوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کی بجاے الیکشن کروائیں۔اور اپنے گھر کو جائیں۔ انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ میں یاسمین عدنان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور الیکشن ہارنے کے ڈرسے چوھدری پرویز الہی کے گھر چھاپے مار رہے ہیں۔