• news

ایل ڈبلیو ایم سی خواتین ورکرز کیلئے آگاہی سیمینار 


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ایل ڈبلیو ایم سی خواتین ورکرز کیلئے چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔آگاہی سمینار ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی آفس شاہین کمپلیکس میں منعقد کروایا گیا۔موٹیویشنل اسپیکر فریحہ فیصل نے خواتین ورکرز کوچھاتی کے کینسر کے بارے  میں معلومات اور احتیاطی تدابیر بتائیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سیمینار میں ہیڈ آفس اور آپریشن ٹیم کی 54 سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔ سی ای او علی عنان قمر نے گیسٹ سپیکر فریحہ فیصل اور خواتین آفیسرز کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بریسٹ کینسرکے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد کروانے پر کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کوشاباش دی۔

ای پیپر-دی نیشن