قوم پر پھر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، مخدوم احمد محمود
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پشاور خود کش حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پر ایک بار پھر دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جاری ہے دہشتگرد اپنے مزموم عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں کے سامنے پاکستان کے عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، پشاور دہشت گردی کا واقعہ پاکستان کی سیکورٹی اداروں کو منتشر کرسکتا ہے نہ ہی ان کے دفاعی محاز کو شکست دئے سکتا ہے۔