سرکاری اداروں کا مقصد عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، منصور قادر
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی ہنگامی دورے پر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آمد۔ صوبائی وزیر منصور قادر کا ادارے کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کا بنیادی مقصد عام عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اگر ہمارے سرکاری ادارے ٹھیک سے کام کریں تو عوام کی بہت سی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکتا ہے۔ مفادِ عامہ سے جْڑے تمام امْور با آسانی سر انجام دئیے جانے چاہئیں۔