اس وقت سیاست کوبھولنا،ریاست کویادرکھناہوگا : ناصر اقبال خان
لاہور (نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا کہ اس وقت سیاست کوبھولنااورصرف ریاست کویادرکھنا ہوگا۔آئی ایم ایف کی بیساکھیاں توڑے بغیر ہمارا ملک اپنے پیروں پرکھڑا نہیں ہوسکتا۔ہمارے جانبازوں اورمستعدمحافظوں کے خون کواس قدرارزاں کس نے بنایا،ہماری مساجد اورہمارے نمازیوں کی حفاظت کون کریگا۔اگر ہمارے محافظ بھی محفوظ نہیں توپھر ہماری سکیورٹی سوالیہ نشان ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں قومی سانحات کے باوجود سیاسی قیادت متحد نہیں ہوتی بلکہ ہمارے وردی پوش جوانوں کی شہادتوں اوران کے جنازوں پربھی سیاست کی جاتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ اگرپراگندہ سیاست کی لگام نہ کھینچی گئی جبکہ دغابازاورشعبدہ باز سیاستدانوں کوزندانوں کے سپردنہ کیاگیا توہماری ریاست کمزور ہوتی چلی جائے گی۔ سفید پوش طبقات کی دوہائیوں کے باوجودکئی دہائیوں سے پوش طبقہ ان کے حقوق غصب کررہا ہے۔