مانگا منڈی میں نادرا سنٹر قائم نہ کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(سپیشل رپورٹر) مانگا منڈی میں نادرا سنٹر قائم نہ کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری شیخ لطیف شاہد نے ایڈووکیٹ احمد عبداللہ ڈوگر کے توسط سے دائر کی،درخواست میں مانگا منڈی میں نادرا کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔