6 ماہ سے زائد عرصہ بیرون ملک مقیم باشندوں کے دوبارہ امارات میں داخلے کا اجازت نامہ جاری
ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 6 ماہ سے زائد عرصے سے ملک سے باہر مقیم باشندوں کے دوبارہ مملکت میں داخلے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی نے کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم اماراتی شہریت کے حامل افراد کے لیے رہائشی ویزوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے آن لائن سروس شروع کی ہے۔ قانون کے تحت بیرون ملک مقیم رہائشی ویزے کے حامل افراد کو اپنا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہر چھ ماہ بعد مملکت میں آ کر اپ ڈیٹ کرانا ہوتا ہے۔ مختلف وجوہات کی وجہ سے رہائشی ویزے کے حامل کئی افراد متحدہ عرب امارات نہیں آ سکے تھے۔ ایسے افراد اب تجدید کے لیے ملک میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
جاری