• news

نولکھا: کسٹم کے چھاپوں کے خلاف دکانداروں کا روڈ بلاک کر کے احتجاج، شیلنگ 


لاہور (نامہ نگار) نولکھا میں کسٹم حکام کے چھاپہ مارنے پر دکانداروں نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے دکانداروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے میں کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر گوداموں پر چھاپے مارے۔ اس دوران مقامی دکانداروں سے کسٹم حکام کی جھڑپ ہوئی اور بازار کے دکانداروں نے روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ کسٹم حکام کی کال پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دکانداروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن