آسٹریلیا: سکے سے بھی چھوٹا انتہائی تابکار کیپسول ریگستان میں گم ہو گیا
پرتھ (نیٹ نیوز) آسٹریلوی ماہرین ایک بٹن نما کیپسول کو ریگستان میں تلاش کر رہے ہیں جس میں انتہائی تابکار مادے سیٹریم 137 بھرا ہوا ہے۔ ایک بڑے بٹن کی جسامت کا یہ کیپسول 8 ملی میٹر لمبا 6 ملی میٹر چوڑا ہے۔ کیپسول ایک وسیع ریگستان شاہراہ سے گزرتے ہوئے کہیں گر گیا ہے جسے کان کنی کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے تھا۔