• news

افغانستان: خواتین کے حقوق کے حوالے سے مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں:انٹرایجنسی مشن


اقوام متحدہ (شِنہوا) انٹر ایجنسی کی قائمہ کمیٹی کے مشن نے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مثبت علامات کی اطلاع دی ہے۔ یہ مشن گزشتہ ہفتے افغانستان بھیجا گیا تھا۔
 جس کا مقصد گزشتہ سال 24 دسمبرکو طالبان کی جانب سے قومی، مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن