• news

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو و بحالی کا بہت کام کرنا ہے: ایاز صادق


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے آج وزارت اقتصادی امور میں ملاقات کی۔ جس میںسیکرٹری ای اے ڈی اور اقتصادی امور ڈویژن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے انگر اینڈرسن کا خیرمقدم کیا اور ماحولیاتی تبدیلی، سمندری اور زمینی ماحولیاتی نظام کے انتظام اور دنیا بھر میں گرین اقتصادی ترقی کے اہم مسائل کے حل کی تیاری اور فراہمی میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے موسمیاتی بحران کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو اور بحالی کا بہت بڑا کام کرنا ہے۔
ایاز صادق 

ای پیپر-دی نیشن