• news

مسلمان ہونے کے ناطے علم حاصل کرنا  دینی فریضہ ہے: چیف جسٹس شرعی عدالت


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کامسٹیک میں "ابلاغ سائنس اور شمولیت معاشرہ" کے موضوع پر کامسٹیک انٹرنیشنل کانفرنس/ ورکشاپ کا افتتاح ہوا۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے علم حاصل کرنا اور اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم دینا ہمارا دینی فریضہ ہے اور اس فرض کو پورا کرنے کے لیے سائنس کمیونیکیشن جو کہ سائنس سے متعلقہ موضوعات کی آگاہی، تعلیم اور شعور اجاگر کرنے کا عمل سمجھا جاتا ہے نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سائنس کی کتاب نہیں بلکہ فطرت کے مطابق زندگی گزارنے کی رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں سائنسی تحقیق کے ذریعے کائناتی سائنسی اصولوں اور اپنے بارے میں، اپنے اردگرد کی آب و ہوا اور ماحول اور عام طور پر کائنات کے بارے میں حقائق جاننے کا درس دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن