• news

یکساں نصاب کیس‘ وفاقی حکومت کا جواب جمع‘ وکلاء سے دلائل طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے یکساں نصاب تعلیم میں اقلیتوں سے متعلق تاریخی واقعات میں نام تبدیل ہونے کیخلاف درخواست پر وکلاء  سے دلائل طلب کر لئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔  جواب میں کہا گیا کہ قومی ہم آہنگی اور اسلامی تشخص کے فروغ کیلئے یکساں نصاب تعلیم رائج کیا گیا۔ عدالت یکساں نصاب تعلیم کیخلاف درخواستیں مسترد کرے۔  درخواست گزار مریم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم میں خواتین اور مرد کی تفریق کی گئی،اقلیتوں سے متعلق تاریخی واقعات میں نام بدل دیئے گئے۔ استدعا ہے عدالت بنیادی حقوق سے متصادم نصاب تعلیم میں ہونے والی نصابی تبدیلیوں کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن