پوٹھوہاری زبان کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی ، فریقین کو نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نادراکی جانب سے پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کر تے ہوئے فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دئیے ۔
بدھ کو اسلام آباد کے شہری فرزند علی سرور کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔درخواست گزار کے وکیل راجہ سجاد احمد عدالت میں پیش ہوئے ۔نادرا حکام کے مطابق نہ درخواست کی کاپی ملی اور نہ نوٹس ملا۔عدالت نے 20 فروری تک دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔